برطانوی اخبار اپنے مو قف پر ڈٹ گیا

برطانوی اخبار اپنے مو قف پر ڈٹ گیا
برطانوی اخبار اپنے مو قف پر ڈٹ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بر طا نوی اخبا ر ”دی سن“نے دوعویٰ کیا ہے کہ جعلی ویز سکنڈل سے متعلق ٹھو س شواہد موجود ہیں اگر پاکستانی حکومت کی جانب سے مقدمہ در ج کیا گیا تو عدالت میں اسکا دفاع کیا جا ئے گا ۔ بر طانوی اخبا ر کا کہنا ہے کہ اخبا ر میں شا ئع ہو نے وا لی اپنی خبر پر قا ئم ہے۔اخبا ر ”دی سن“ کے مطابق بر طا نیہ میں دہشت گردوں کے دا خلے کا شعبہ تھا۔ وا ضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کرنے والے برطانوی اخبار ''دی سن'' کے خلاف 10 ارب پاﺅنڈز ہرجانے کا فیصلہ کیا تھا۔چیئر مین نا درا طا رق ملک کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار کے خلاف ہرجانہ کرنے کےلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -