ٹیم انتظامیہ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اختر رسول

ٹیم انتظامیہ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اختر رسول

  

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں مثالی ہم آہنگی ہے۔ اختر رسول نے کہا کہ اولمپکس کے آغاز سے قبل ٹیم انتظامیہ میں اختلافات کی خبروں سے ٹیم کے مورال کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ حقیقت میں کھلاڑیوں اورانتظامیہ کے درمیان اولمپکس کی تاریخ کی مثالی ہم آہنگی ہے۔ اور پوری ٹیم جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ قوم پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے دعا کرے۔ کھلاڑی قوم کو مایوس نہیں کریں گے﴾ر+ص﴿

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -