پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

  

لاہور (اے پی پی) پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس پی آر یو کے لاہور آفس میں صدر فوزی خواجہ کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں پاکستانی ٹیم کی جون 2012ء میں ایشین فائیو نیشن ٹورنامنٹ میں کارکردگی اور سال 2012ءکے رگبی کیلنڈر سمیت دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ قومی رگبی ٹیم کے سیریز میں کپتان ارسلان زاہد کو اجلاس میں خصوصی طورپر بلایا گیا۔سابق کوچ جسٹن فٹس پیٹرک کی رپورٹ بھی اجلاس میں شامل کی گئی۔ فٹس پیٹرک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے سے بہتر ٹیموں کے خلاف میچز کھیلی دونوں مخالف ٹیموں بھارت اور انڈونیشیا میں تجربہ کار کھلاڑی شامل تھے جبکہ پاکستانی قومی ٹیم میں دس کھلاڑی اپنا پہلا میچ اور ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔ قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے اپنی شکست کے مارجن کو پچھلی شکستوں کی نسبت کافی کم کیا ہے۔مینجر رضوان ملک اور کپتان ارسلان زاہد نے ہاﺅس کو بتایا کہ نوجوان لڑکوں پر اگر توجہ دی جائے تو امید ہے کہ قومی رگبی ٹیم مستقبل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے۔ اس موقع پریہ بھی فیصلہ ہوا کہ رگبی کو یونیورسٹیز اورکالجز میں زیادہ منظم طریقے سے پھیلایا جائے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹیز میں 15 سائیڈ کی لیگ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ، سیکرٹری جنرل عارف سعیددیگر ممبران میں میجر جنرل (ر) محمد اشرف، رضوان ملک، خرم ہارون،طارق نیازی اور دیگر شامل تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -