سری لنکا کرکٹ کی ہارون لوگاٹ کو بورڈ کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی پیشکش

سری لنکا کرکٹ کی ہارون لوگاٹ کو بورڈ کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی پیشکش

  

کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لوگاٹ کوبورڈ کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی پیشکش کردی۔ سری لنکا کرکٹ حکام کے مطابق سری لنکن بورڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ہارون لوگاٹ کو ان کے وسیع انتظامی تجربے کے پیش نظر بورڈ کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بورڈ کی ہارون لوگاٹ سے بات چیت جاری ہے امید ہے بہت جلد بورڈ کا حصہ ہونگے۔ ہارون لوگاٹ ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی ‘ فنانس اور گورننس کے امور کو سنبھالیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہارون لوگاٹ کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -