تیسرا میچ جیت کر سیریز میں واپس آئینگے، دھونی

تیسرا میچ جیت کر سیریز میں واپس آئینگے، دھونی

  

ہمبن ٹوٹا(جی این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ میں دھونی نے کہا کہ سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں شکست ان کے ارادوں کو کمزرو نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ون ڈے میں بلے بازوں سے غلطیاں ہوئیں جن پر قابو پانا ضروری ہے اور وہ سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کےلئے پر عزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز میں کم بیک کرے گی۔ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ وہ تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -