ہائیڈ پارک لندن اولمپکس کی لائیو کوریج کےلئے تیار کر لیا گیا

ہائیڈ پارک لندن اولمپکس کی لائیو کوریج کےلئے تیار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) ہائیڈ پارک لندن اولمپکس کی لائیو کوریج کےلئے تیار کر لیا گیا ¾ تمام ایونٹس براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں نصب کردی گئیں۔ ہائیڈ پارک میں اولمپکس کھیلوں کو براہ راست بڑی اسکرین پر دکھانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پارک میں دیو ہیکل اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں۔ اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اسی ہزار افراد جبکہ اختتامی تقریب میں پچاس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔ لندن کے میئر بورس جانسنز نے اولمپک کھیلوں کے مقامات کا دورہ کیا اور ان کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اولمپک سیکورٹی معاملات طے ہونے سے چند لمحے قبل بارہ سو اضافی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔