آسٹریلیا کے خلاف سیریز، ٹیم کی تشکیل اگست کے پہلے ہفتے ہوگی

آسٹریلیا کے خلاف سیریز، ٹیم کی تشکیل اگست کے پہلے ہفتے ہوگی

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف سےرےز کےلئے قومی ٹےم کی تشکےل اگست کے پہلے ہفتے مےں کی جائے گی ¾ اس سلسلے مےں قومی سلےکشن کمےٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کےا جائے گا ¾ اقبال قاسم کی سربراہی مےں منعقد ہونے والے اس اجلاس مےں کوچ ڈیو واٹ مور اور ون ڈے کپتان مصباح الحق کے ساتھ اہم مشاورت کرکے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لیے ٹیم تشکیل دینا ہے۔سلیکٹرز، کپتان اورکوچ کےلئے سب سے اہم سلیکشن تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی ہوگی۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں مایوس کن کارکردگی کے بعد یونس خان کا پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔سلیکٹرز یونس خان کو ڈراپ کرکے شعیب ملک کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔34 سالہ یونس خان پاکستان کی طرف سے 79 ٹیسٹ میں 6565 اور 245 ون ڈے انٹرنیشنل میں 6824 رنز بناچکے ہیں۔ شعیب ملک کے علاوہ فواد عالم کوبھی ون ڈے اسکواڈ میں چانس مل سکتا ہے۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر اقبال قاسم سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی بیٹسمین کے مستقبل کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ یونس خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خدمات ہیں۔چیف سلیکٹر کی حیثیت سے میں قبل ازوقت رائے نہیں دے سکتا۔ واٹ مور مصباح الحق اور ساتھی سلیکٹرز جو فیصلہ کریں گے اس کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -