انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے آسٹریلیا پہنچ گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے آسٹریلیا پہنچ گئی ¾ گرین شرٹس 11اگست سے شروع ہونے والے جونیئر میگا ایونٹ میں شرکت کریں گی ۔ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے 1992ءکی طرح ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی سرزمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کرینگے۔کوچ صبیح اظہر کاکہنا تھا کہ مجھے ٹیم پر مکمل اعتماد ہے نتائج اچھے ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی ٹےم جےت کے عزم کے ساتھ جارہی اور تمام کھلاڑےوں کا مورال بھی ہائی ہے ۔انڈر19ٹیم کا مقابلہ گروپ میچوں میں افغانستان،اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ٹیم جونیئر ورلڈ کپ سے پہلے میزبان آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچ بھی کھیلے گی۔