لندن اولمپکس : تمغوں کے لئے 8 ٹن سونا ،چاندی اور کانسی کا استعمال

لندن اولمپکس : تمغوں کے لئے 8 ٹن سونا ،چاندی اور کانسی کا استعمال

  

لندن (جی این آئی) لندن اولمپکس کے تمغوں کیلئے 8 ٹن سونا ، چاندی اور کانسی استعمال کی گئی ہے۔ تمغوں کی شکل میں ڈھلی یہ دھاتیں اب برطانیہ کے ٹاور آف لندن کی زیر حفاظت رکھی گئی ہیں، لندن اولمپکس کے لئے تیار کئے گئے تمغوں کی تعداد 4700 ہے جو اب تک کسی بھی اولمپک اور پیراولمپک مقابلوں کے لئے تیار کئے گئے تمغوں سے زیادہ ہے۔ لندن اولمپکس میں فاتح کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کے لئے سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغوں کی تیاری کے لئے ان دھاتوں کومنگولیا اور یوٹا کی کانوں سے نکالاگیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -