گھانا کے صدر کی وفات پر ایف اے فٹ بال کپ کا فائنل ملتوی

گھانا کے صدر کی وفات پر ایف اے فٹ بال کپ کا فائنل ملتوی

  

  اکرہ (نیٹ نیوز) گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن نے صدر جان عطا ملز کے انتقال کی وجہ سے ایف اے کپ کا فائنل ایک ہفتے تک ملتوی کر دیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ایف اے کپ کا فائنل 29 جولائی کو آشنٹی گولڈ اور نیوایڈوبائس کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن صدرجان عطاملز کی اچانک موت کی وجہ سے اب فائنل میچ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔ 68 سالہ جان ملز اچانک انتقال کر گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جان ملز پانچ ماہ قبل ووٹ کے ذریعے سے گھانا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -