عدالت نے ایل سی سی اے کے سیکرٹری کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

عدالت نے ایل سی سی اے کے سیکرٹری کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

  

 لاہور(آن لائن)لاہور کی سول عدالت نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری میاں جاوید علی کو معطل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول عدالت کے جج ضمیر حسین رامے کی عدالت میں میاں جاوید اقبال کے وکیل سید افتخار حسین شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے موکل کی سیکرٹری کے عہدے سے ہٹایا جانا غیر آئینی اقدام ہے لہذا اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت کے جج ضمیر حسین رامے نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے میاں جاوید علی کومعطل کئے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ لاہور کرکٹ ا یسوسی ایشن نے بیس جولائی کو خواجہ ندیم جاوید کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر میاں جاوید علی کو سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اکیس ممبران میں سے تیرہ ممبران نے ان کے حق میں ووٹ دیا تھا اس ضمن میں جب آن لائن نے میاں جاوید علی سے رابطہ کیاتو انہوں نے تصدیق کی کہ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات غیر آئینی تھے اس لئے انہوں نے عدالت کا رخ کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -