قومی تیراک اسرار حسین اولمپکس میں شرکت کےلئے لندن روانہ
قومی تیراک اسرارحسین اولمپکس مقابلوں میں شرکت کےلئے لاہورسے لندن روانہ ہوگئے۔ قومی تیراک اسرارحسین لندن اولمپکس میں سومیٹرکے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسرارحسین کاکہناتھاکہ لندن میں سجنے والے اولمپکس میلے میں شرکت کرناان کےلئے فخرکی بات ہے۔جیت کویقینی بناکرقوم کوعیدکاتحفہ دوں گا۔اسرارحسین کے منیجر ضوریز لاشاری نے کہا کہ وہ قومی تیراک کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ قومی سوئمنگ ٹیم کی دوسری تیراک انعم بانڈے کراچی سے لندن روانہ ہونگے۔