ٹی ٹونٹی،سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ٹی ٹونٹی،سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

  

 ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 34 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رچی بیرنگٹن نے 58 گیندوں پر 5 شاندار چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی، انہیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ کالم میکلائیڈ 19 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ رچی بیرنگٹن کی جارحانہ بیٹنگ کی سامنے بنگلہ دیشی باﺅلرز بالکل بے بس نظر آئے، انہوں نے 58 گیندوں پر 5 شاندار چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشرفی مرتضی اور عبدالرزاق نے دو، دو جبکہ شکیب الحسن اور محمداللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بنگلہ دیشی بلے باز سکاٹش باﺅلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ رک سکے اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 128 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ شکیب الحسن 31 تمیم اقبال 26 اور مشرفی مرتضی 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے ماجدحق اور جوش ڈیوی نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -