موجودہ کھلاڑیوں میں ماضی کے کھلاڑیوں جیسی صلاحےتیں نہیں،اقبال قاسم

موجودہ کھلاڑیوں میں ماضی کے کھلاڑیوں جیسی صلاحےتیں نہیں،اقبال قاسم

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین اقبال قاسم نے کہا ہے کہ موجودہ کھلاڑیوں میں ماضی کے کھلاڑیوں جیسی صلاحےتیں نہیں ، دستیاب کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ نجی ٹی وی کو انٹروےو مےں اقبال قاسم نے کہا کہ پاکستان میں اب عمران خان ، جاوید میانداد ، ظہیر عباس ، وسیم اکرم ، اور وقار یونس جیسے با صلاحیت اور عظیم کرکٹر نہیں آرہے اور موجودہ کھلاڑیوں میں پرانے کھلاڑیوں جیسی صلاحےتیں نہیں ہیں،ٹےم کاانتخاب بہت مشکل کام ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم میری ٹیم نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ٹیم ہے ،تنقید کو پازیٹو لیتا ہوں ۔آجکل جو کرکٹر آرہے ہیں،وہ کوالٹی کے نہیں، ہمارے پاس نہ کوئی شعیب اخترہے نہ کوئی وسیم اکرم اور نہ کوئی انضمام الحق ۔دستیاب کھلاڑیوں میں سے ہی ٹیم منتخب کرنا ہوتی ہے ۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میںدستےاب کھلاڑیوں میں ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے لہذا سلیکشن پر ہونے والی حالیہ تنقید بلا جواز ہے ۔ انھوں نے کہا کہ احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ کپتان محمد حفیظ کی خواہش پر نا صر جمشید کو احمد شہزاد پر ترجیح دی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اقبال قاسم نے کہا کہ عبدالرزاق ، کامران اکمل اور عمران نذیر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا ۔ تینوں کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ والا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور کوچ کی رائے شامل ہوتی ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -