ٹیسٹ رینکنگ، کیلس نے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹیسٹ رینکنگ، کیلس نے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی

  

  دبئی (نیٹ نیوز) انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپنگ بلے باز ہاشم آملہ نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی، جیک کیلس بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے جبکہ آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو سیریز پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 12 رنز سے شکست دینے والی جنوبی افریقن ٹیم کے کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، 182 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے والے مایہ ناز آل راﺅنڈر جیک کیلس بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے آل راﺅنڈرز رینکنگ میں شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ مایہ ناز اوپنر ہاشم آملہ تین درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 311 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، یہ ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ ہے۔ گریم سمتھ 4 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ باﺅلنگ میں ڈیل سٹین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں انہیں 9 سو پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف چار پوائنٹس درکار ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -