بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی خوش آئند ہے،اعجاز بٹ

بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی خوش آئند ہے،اعجاز بٹ

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کےلئے ذکاءاشرف کے منصوبے کی حمایت کر دی ۔ ایک انٹرویو میں اعجاز بٹ نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی خوش آئند ہے اور بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو دورے کی دعوت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جا سکے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو دوطرفہ سیریز کی بحالی سے آگے کا سوچنا ہوگا اور اس سیریز سے مالی فوائد بھی حاصل کرنے چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ 2009 میں منسوخ ہونے والے دورہ پاکستان کے مالی نقصان کا ازالہ بھی کرے اور مجوزہ سیریز سے آمدنی کا آدھا بی سی بی کو ددیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز کی بحالی کےلئے پاکستان کے دورہ بھارت کی وہ حمایت کرتے ہیں اور ان کے منصوبے اور حکمت عملی کا حصہ تھا لیکن پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی آمدنی ملنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز سے 100 ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع ہے جس سے پاکستان کو اس کا آدھا حصہ ملنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کی بحالی کےلئے شرئط کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں کیونکہ ذکاءاشرف کی اپنی حکمت عملی اور ویژن ہے جس کے متعلق وہ بہتر جانتے ہیں ۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ دو طرفہ سیریز برابری کی سطح پر بحال ہونی چاہیے ۔ پاکستانی ٹیم کے دورے کے بعد بھارت کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -