میٹرک سالانہ امتحان 2017کے پوزیشن ہولڈرز کا علان طالبات حاوی ، تفصیلی نتائج کا اعلان آج ہوگا

میٹرک سالانہ امتحان 2017کے پوزیشن ہولڈرز کا علان طالبات حاوی ، تفصیلی نتائج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) تعلیمی بورڈز ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

امتحان 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز طالباو طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ مجموعی طور پر طالبات طلبا پر حاوی رہیں تفصیلی نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا، اس سلسلے میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے گزشتہ روزمیٹرک سالانہ امتحان2017 ء کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق طالبات نے طلبا پر سبقت حاصل کرلی ۔میٹرک سالانہ امتحان2017 ء میں مسلم پبلک گرلز ہائرسیکنڈری سکول پیپلز کالونی ممتاز آباد ملتان کی طالبہ وجیہیہ یونس دختر رانا محمد یونس رولنمبر172424 نے کل نمبرز1100 میں سے1091 نمبرز لیکر بورڈ میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی۔ ضمیر پبلک سکولملتان کی طالبہ کشف الایمان دختر دلشاد حسین رولنمبر1662363 اور مسلم پبلک ہائیر سیکنڈری سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد فہد ندیم ولد محمد ندیم رولنمبر179806 نے 1089 ‘1089 نمبرز لیکر مشترکہ طور پر اوورآل دوم پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بیکن ہاؤس پبلک سکول فار گرلز ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر دختر شیخ محمدمنیر اختر رولنمبر161935 نے 1088 نمبرز لیکر اووآل سوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں مسلم سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد فہد1089 نمبر لیکر اول قرار پائے۔ مسلم پبلک سکول ممتاز آباد کے ہی طالب علم خلیل ولد رانا خلیل احمد رولنمبر179723 نے1085 نمبرز لیکر دوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں سوم پوزیشن مشترکہ طور پر تین امیدواران کے حصہ میں آئی۔ زکریا پبلک سکولملتان کے طالب علم سعد امجد خان ولد محمدامجد فیض خان رولنمبر166505 علامہ اقبال ہائر سیکنڈری سکول شجاعبادکے طالب علم محمدعزیز ولد محمد سحین رولنمبر153144 اور مسلم پبلک سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد انصب ولد محمد ناصرجاوید رولنمبر179052 نے 1084 نمبر لیکر مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (گرلز) میں اول پوزیشن مسلم پبلک گرلز سکول ممتاز آباد ملتان کی طالبہ وجیہہ یونس نے1091 نمبرز کیساتھ اپنے نام کر لی۔ ضمیر پبلک سکول چونگی نمبر6 ملتان کی طالبہ کشف الایمان دلشاد نے1089 نمبر لیکر دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سوم پوزیشن بیکن ہاؤس پبلک سکول برائے طالبات ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر نے1088 نمبرز لیکر حاصل کی۔ آرٹس گروپ (بوائز) میں خانیوال کے طالب علم امیر حمزہ ولد فیض احمد رولنمبر203103 نے 1031 نمبر لیکر اول پوزیشن اپنے نام کر لی ۔جامع خیر المدارس کے طالب علم محمد عرفان ولد محمدانور رولنمبر213227 نے 1021 نمبر کے ساتھ دوم اور جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان اور طالب علم محمد عتیق ولد خلیل احمد رولنمبر217265 نے 1016 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ (گرلز) میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول برائے طالبات لطف آباد ملتان کی طالبہ حفضہ رمضان دختر محمد رمضان رولنمبر211772 نے1053 نمبر لیکر اول‘ ملتان کی طالبہ سیدہ عیشا علی دختر سید محمدعلی نقوی رولنمبر216493 نے1049 نمبر لیکر دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوتر منڈی ملتان کی طالبہ رجہ ندیم دختر محمد ندیم رولنمبر211851 نے1038 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پنجاب بھر کے دیگرتعلیمی بورڈز کی طرح تعلیمی بورڈ ملتان میں بھی اوورآل چار پوزیشن میں سے تین پوزیشنز طالبات نے حاصل کرکے طلباء پر سبقت حاصل کر لی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان میٹرک سالانہ2017کے نتائج کا اعلان آج25جولائی بروزمنگل صبح 10بجے دن کیا جائیگا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد اکرم تارڑ کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طالب علموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے اس امتحان میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں پہلی پوزیشن پر 3امیدواران مریم عبدالجبار دختر عبدالجبار رول نمبر846276سر سید پبلک گرلز ہائی سکول حاصلپور ،راحمہ مظہر دختر ملک مظہر حسین رول نمبر800606فوجی فاؤنڈیشن ماڈل گرلز سکول بہاولنگر اور محمد عمر ولد نوید طفیل رول نمبر 848051جناح سٹی ہائی سکول بوائز وہاڑی روڈ حاصلپور نے مجموعی طور پر 1081نمبر حاصل کیے۔دوسری پوزیشن پر 3امیدواران فاطن خان لودھی دختر امتیاز سلیم لودھی رول نمبر 836828صادق پبلک گرلز یائیر سیکنڈری سکول بہاولپور، حمسہ فاطمہ دختر عبدالغفار احسن رول نمبر 873833نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان اور فضاء فاطمہ دختر محمد خالد شفیق رول نمبر 883190ایف ایف سی گرلز ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد نے مجموعی طور پر 1079نمبر حاصل کیے۔تیسری پوزیشن پر2امیدواران مہتاب افضل دختر محمد افضل رول نمبر 806516سر سید پبلک گرلز ہائی سکول چشتیاں اور آمنہ آصف دختر محمد آصف رشیدرول نمبر 883717بیکن ہاؤس سکول سسٹم گرلز صادق آباد نے مجموعی طور پر 1078نمبر حاصل کیے۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2017کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیاہے . راشد منہاس ہائر سکینڈری سکول علی پور مظفرگڑھ کے محمد عامر رولنمبر 233004نے 1089نمبر حاصل کر کے مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کی . فرینڈز پبلک گرلز سکینڈری سکول تونسہ شریف ڈیرہ غازیخان کی افرا احمد رولنمبر 203408نے 1088نمبر لے کر دوسری ،سردار کوڑے خان پبلک گرلز ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کی عائشہ بتول رولنمبر 213649، دی ویژن سکول گرلز ونگ لیہ کی ولیجہ بلال رولنمبر 208139، فرینڈز پبلک گرلز سکینڈری سکول تونسہ شریف کی ہادیہ بشیر رولنمبر 203433اور نیو ویژن گرلز ہائی سکول چوٹی زیریں ڈیرہ غازیخان کی ماورا زاہد رولنمبر 200026نے 1087نمبر حاصل کر کے مشترکہ طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی. بوائز سائنس گروپ میں راشد منہاس ہائر سکینڈری سکول علی پور مظفرگڑھ کے محمد عامر رولنمبر 233004نے 1089نمبر حاصل کر کے اول ، دی سکالر بوائز سکینڈری سکول ڈیرہ غازیخان کے محمد عبدالرحمن رولنمبر 220940نے 1086نمبر لے دوم ، ڈویژنل پبلک سکول ڈیرہ غازیخان بوائز ونگ کے محمد اویس حمید قرنی رولنمبر 219606نے 1084نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی . طالبات سائنس گروپ میں فرینڈز پبلک گرلز سکینڈری سکول تونسہ شریف کی افرا احمد رولنمبر 203408نے 1088نمبر لے کرپہلی ، سردار کوڑے خان پبلک گرلز ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کی عائشہ بتول رولنمبر 213649، دی ویژن سکول گرلز ونگ لیہ کی ولیجہ بلال رولنمبر 208139، فرینڈز پبلک گرلز سکینڈری سکول تونسہ شریف کی ہادیہ بشیر رولنمبر 203433اور نیو ویژن گرلز ہائی سکول چوٹی زیریں ڈیرہ غازیخان کی ماورا زاہد رولنمبر 200026نے 1087نمبر حاصل کر کے مشترکہ طو رپر دوسری ، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ کی امینہ بشیر رولنمبر 207464اور فرینڈز پبلک گرلز سکینڈری سکول تونسہ شریف کی ماہا اکبر بلوچ رولنمبر 203451نے 1083نمبر حاصل کر کے مشترکہ طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی . جنرل گروپ بوائز میں مظفرگڑھ کے محمد عدنان رولنمبر 264343نے 939نمبر لے کر پہلی ، گورنمنٹ ہائی سکول مرغائی راجن پو رکے محمد عمر رولنمبر 262639نے 915نمبر لے کر دوسری ، گو رنمنٹ ہائی سکول روجھان راجن پور کے بیورغ رولنمبر 262808نے 904نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی . جنرل گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مرغائی راجن پور کی ارم منظور رولنمبر 262023نے 1007نمبر لے کر اول ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازیخان کی ایشاء ایاز رولنمبر 260458نے 1005نمبر لے کر دوسری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 137ٹی ڈی اے لیہ کی ماریہ تبسم رولنمبر262380نے 997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی . یہ بات کنٹرولر چودھری مشتاق علی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔
میٹرک پوزیشن ہولڈرز