اساتذہ بھرتی ہوئے نہ اضافی کمرے تعمیر ،1500ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ لٹک گیا

اساتذہ بھرتی ہوئے نہ اضافی کمرے تعمیر ،1500ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (اعجاز مرتضیٰ سے )حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم پروگرام کے سلسلے میں گزشتہ ماہ ملتان سمیت صوبے کے مزید 1500(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

گرلز و بوائز ہائی سکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری بنانے کا فیصلہ کیا ۔ 100یا اس سے زائد طلبا وطالبات اور 400کنال یا اس سے زائد رقبہ پر محیط گرلز و بوائز ہائی سکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائی سیکنڈری کا درجہ دیا جانا ہے۔ ملتان کے 36گرلز و بوائز ہائی سکولز بھی شامل ہیں۔ ان میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہر ‘گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ‘ گورنمنٹ ہائی سکول چک آر ایس شجاع آباد ‘گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت‘ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کالونی‘گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شمس آباد‘ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رشید آباد‘گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان‘ گورنمنٹ رفاہ عام ہائی سکول ‘گورنمنٹ بخاری پبلک سکول ولایت آباد‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ ‘ گورنمنٹ ایم اے جناح ہائی سکول‘ گورنمنٹ سی ٹی ایم ہائی سکول اسماعیل آباد ‘گورنمنٹ ہائی سکول سکندرآباد ‘گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد ‘گورنمنٹ ہائی سکول متی تل ‘گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید‘ گورنمنٹ ہائی سکول جگو والا‘گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون نواں شہر‘ گورنمنٹ گرلز مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ولایت آباد ‘ گورنمنٹ گرلز اقبال سیکنڈری سکول حسین آگاہی ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حرم گیٹ ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنٹرل جیل ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور جہاں اسماعیل آباد ‘ گورنمنٹ گرلزجونیئر ماڈل ہائی سکول چونگی نمبر 6‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زیڈ بلاک نیوملتان ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شریف پورہ ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سکندرآباد‘ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ریلوے گیٹ شجاع آباد ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مخدوم رشید‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایاز آباد مڑل‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں پی ایم آئی یو سے ان سکولزکے متعلق رپورٹ طلبکی گئی تا کہ مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والا کوئی ہائی سکول اپ گریڈ ہونے سے رہ نہ جائے ۔اس پر اپ گریڈ یشن کے منصوبے میں شامل گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے طلبا وطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ اب وہ میٹرک کے بعد اپنے ہی سکولز میں انٹر میڈیٹ کی تعلیم حاصل کرسکیں گے مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی کیونکہ اپ گریڈ کئے گئے سکولز میں ایف اے ‘ایف ایس سی کی کلاسز کے لئے اضافی کلاس رومز بنائے جانے تھے ۔ اس کے علاوہ لیبارٹریاں اور لائبریاں بھی اپ گریڈ کی جانی تھیں ۔ 1500سکولز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز کے اجرا کے لئے مزید 10500سبجیکٹ سپیشلسٹ (ایس ایس ) اساتذہ کی فوری بھرتی ضروری تھی مگر ایسا نہیں کیا گیا جبکہ آج میٹرک کا سالانہ رزلٹ آرہا ہے ۔ اور 15اگست کو سکول بھی کھل رہے ہیں اس صورتحال میں طلباوطالبات پریشان ہیں کہ وہ اپنے ہی سکولز میں انٹر میڈیٹ کی تعلیم کیسے جاری رکھ سکیں گے ۔اپ گریڈیشن منصوبے میں شامل گرلز و بوائز ہائی سکولز میں زیر تعلیم طلباوطالبات نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پرمذکورہ سکولز میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کے انتظامات کئے جائیں ورنہ مجبوراً نجی کالجوں کا رخ کرنا پڑے گا۔دوسری طرف محکمہ تعلیم سکولز کے اعلی ٰ حکام کاکہنا ہے کہ صوبے کے مزید 1500ہائی سکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائی سیکنڈری کا درجہ دینے کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے مزید 7000سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ فی الفوربھرتی کئے جائیں گے ۔ سکولز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز کے لئے اضافی کمروں کی تعمیر اور لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر کاموں اور 10500اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز درکار ہیں ۔ انشااللہ اس منصوبے کو مرحلہ وار جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا ۔
اپ گریڈیشن