الیکشن 2018، پولنگ شروع ہوتے ہی ’جیپ‘ سے متعلق پریشان کن خبرآگئی، ہلاکتیں

الیکشن 2018، پولنگ شروع ہوتے ہی ’جیپ‘ سے متعلق پریشان کن خبرآگئی، ہلاکتیں
الیکشن 2018، پولنگ شروع ہوتے ہی ’جیپ‘ سے متعلق پریشان کن خبرآگئی، ہلاکتیں

  

مانسہرہ(ویب ڈیسک)پی کے 34 سے آزاد امیدوار وقار الملک کی چیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے آزاد امیدوار سردار وقار الملک کی جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ سردار وقار الملک شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وقار الملک اپنے انتخابی نشان کی مناسبت سے جیپ پر سوار ہوکر اپنے حلقے کے عوام سے ملنے جارہے تھے کہ  سیرن ویلی کے مضافاتی علاقے سم الہیٰ منگ کے پہاڑی علاقہ میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے امدای ٹیمیں جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکی تاہم سردار وقار الملک کو شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے  اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ڈسپنسری پہنچا دیا ہے۔

مزید : الیکشن /علاقائی /خیبرپختون خواہ /مانسہرہ