حالات مختلف نظر آ رہے ہیں،تبدیلی آئے گی ،مولانا فضل الرحمان نے این اے238 میں ووٹ کاسٹ کردیا

حالات مختلف نظر آ رہے ہیں،تبدیلی آئے گی ،مولانا فضل الرحمان نے این اے238 میں ...
حالات مختلف نظر آ رہے ہیں،تبدیلی آئے گی ،مولانا فضل الرحمان نے این اے238 میں ووٹ کاسٹ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صبح سویرے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے این اے 238 کے پولنگ سٹیشن ہائر سیکنڈری سکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا،ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایم اے کے سربراہ کا کہناتھا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور یہ حق استعمال کرنا ضروری ہے ،ان کا کہناتھا کہ ووٹ کا فیصلہ دیانتداری سے کریں ،اقتدار کو بدلنا ہے تو ووٹ کی قدر و قیمت کا اندازہ لگائیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرا خیال ہے تبدیلی تو آئے گی ،حالات مختلف نظرآرہے ہیں ،تبدیلی آئے گی،انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک قیادت کوجیل میں دھکیلنے پر تحفظات ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان