A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

نوشہرہ میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم،پولنگ روک دی گئی

نوشہرہ میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم،پولنگ روک دی گئی

Jul 25, 2018 | 09:05:AM

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی جھگڑوں کا آغاز بھی ہوگیا، نوشہرہ میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث پولنگ روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں الیکشن 2018 کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں تاہم بعض مقامات پر پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔ این اے 25 نوشہرہ بھی انہی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں پولنگ شروع ہوتے ہی لڑائی ہوگئی ہے۔ لڑائی پی ٹی آئی اوراے این پی کے کارکنوں میں کیمپ لگانے کے معاملے پرہوئی ہے۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولنگ اسٹیشن پرائمری سکول حکیم آبادمیں ووٹنگ روک دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں