این اے 93 خوشاب،گھگھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا، دیر میں بھی تاریخ رقم

این اے 93 خوشاب،گھگھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا، دیر میں بھی ...
این اے 93 خوشاب،گھگھ کلاں میں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا، دیر میں بھی تاریخ رقم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خوشاب ، دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 93میں گھگھ کلاں میں خواتین نے پہلی بارووٹ کاسٹ کیا، اسی طرح 

ملکی تاریخ میں پہلی بار دیر بالا میں بھی خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔
 تفصیلات کے مطابق این اے 93 میں مسلم لیگ ن کی امیدوارسمیرا ملک اور ملک عمر اسلم اعوان میں سخت مقابلہ متوقع ہے اور اس کے علاقے گھگھ کلاں میں آج تک خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیاتھا لیکن آج پہلی باراین اے 93 کے پولنگ سٹیشن 232 پر خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرنے والی خاتون آمنہ بی بی نے ووٹ کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق دیربالا کی تاریخ میں پہلی بارخواتین ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اپنے گھروں سے باہر آئی ہیں۔عام انتخابات 2018 میں حلقہ این اے 5 پی کے 12 پر خواتین ووٹرز کا پولنگ اسٹیشنوں پر رش دیکھا گیا ، اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 21 پر پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔