پی پی 184 ،حرکت قلب بندہونے سے ووٹرجاں بحق
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)حلقہ پی پی 184 اوکاڑہ میں قومی فریضہ نبھانے کے لئے آیا ووٹر حرکت قلب بندہونے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پی پی 184 میں جاں بحق ہونے والے ووٹر کی شناخت ظفراقبال کے نام سے ہوئی ہے جو حرکت قلب اچانک بند ہو جانے سے جاں بحق ہو گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اورپاکستانی عوام قومی فریضہ سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔