سابق صدر آصف زرداری نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

25 جولائی 2018 (15:32)

نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے این اے213میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے ایل بی اوڈی کالونی گورنمنٹ بوائز سکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔جس کے بعد آصف زرداری نے صحافیوں سے گفتگو سے انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے کیوں نااہل قرار کروانا چاہتے ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری حلقہ این اے 213 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارہیں۔

مزیدخبریں