پنجگور ، پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنز سے 3 بم برآمد

پنجگور ، پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنز سے 3 بم برآمد
پنجگور ، پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنز سے 3 بم برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پنجگور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 43کے 3 پولنگ سٹیشنزسے 3 بم برآمدہوئے ہیں جن کو بم ڈسپوزل اسکواڈنے ناکارہ بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردی ،لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ واقعات کے باوجود ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے، اسی طرح بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنز سے 3 بم برآمدہوئے،جن میں سے 2 بم وشبودپولنگ سٹیشن جبکہ ایک سبزاب سے برآمدہوا۔

بم برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کر لیا گیا اور تینوں بم ناکارہ بنادیئے۔

مزید : قومی /الیکشن /بلوچستان اسمبلی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ