ابرار الحق نے احسن اقبال کے ’چھکے‘ چھڑا دئیے، کتنے ووٹ لے کر آگے ہیں؟ دنگ کر دینے والی خبر آ گئی

ابرار الحق نے احسن اقبال کے ’چھکے‘ چھڑا دئیے، کتنے ووٹ لے کر آگے ہیں؟ دنگ کر ...
ابرار الحق نے احسن اقبال کے ’چھکے‘ چھڑا دئیے، کتنے ووٹ لے کر آگے ہیں؟ دنگ کر دینے والی خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نارروال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پی ٹی آئی کے ابرار الحق نے احسن اقبال کو بڑا جھٹکا دیدیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 کے پانچ پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ابرار الحق 1431 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال 1109 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید : الیکشن /علاقائی /پنجاب /نارووال