A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

مولانا فضل الرحمان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کتنے ووٹ ملے؟ جان کر آپ اپنی آنکھیں ہی بند کر لیں گے

مولانا فضل الرحمان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کتنے ووٹ ملے؟ جان کر آپ اپنی آنکھیں ہی بند کر لیں گے

Jul 25, 2018 | 21:53:PM

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں خاصے پیچھے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار محمد یعقوب شیخ 18,421 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمان کو صرف 6,508 ووٹ ہی مل سکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہے اور حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں