A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

وہ پہلا حلقہ جس کا مکمل نتیجہ آ گیا، کون سی جماعت سیٹ لے گئی؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

وہ پہلا حلقہ جس کا مکمل نتیجہ آ گیا، کون سی جماعت سیٹ لے گئی؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

Jul 25, 2018 | 22:46:PM

ساہیوال، راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران این اے 193 راجن پور، پی پی 295 راجن پور اور پی پی 201 ساہیوال سے غیر حتمی و غیر سرکاری مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءسردار محمد جعفر خان لغاری نے 87,915 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی 55,409 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 295 راجن پور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سردار فاروق امان اللہ در یشک 57,414 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار پرویز اقبال گورچانی 38,211 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رائے مرتضیٰ اقبال 44,221 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حمید جٹ 33,491 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں