آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار
 آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹان دوست محمد کھوسہ کے مطابق پروین بی بی کے سیموئیل مسیح کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں نے مل کر انور مسیح کو قتل کر کے زیر تعمیر مکان میں دفن کر دیا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش انور مسیح کے قتل کا انکشاف کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان کے انکشاف کے بعد پولیس نے زیر تعمیر مکان سے متوفی انور کی لاش اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے متوفی انور کے بیٹے اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -