پراپرٹی سے متعلقہ معاملات کی سہولت دینے کے لیے ون ونڈو آپریشنز کی توسیع کا فیصلہ

پراپرٹی سے متعلقہ معاملات کی سہولت دینے کے لیے ون ونڈو آپریشنز کی توسیع کا ...
پراپرٹی سے متعلقہ معاملات کی سہولت دینے کے لیے ون ونڈو آپریشنز کی توسیع کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پراپرٹی سے متعلقہ معاملات کی سہولت دینے کے لیےون ونڈو آپریشنز کی توسیع کا فیصلہ،پہلےمرحلےمیں دائرہ کار تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنزتک پھیلایا جائےگا۔

نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سےپراپرٹی کےکاروبارسےمنسلک افراد کےلیےآسانیاں پیدا کرنےکی ہدایت کی گئی تھی۔اس مقصد کےلیے محکمہ بلدیات پنجاب نے نقشہ جات کی منظوری، کنورژن اور نجی ہاؤسنگ سکیموں سمیت دیگر اہم معاملات کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا تھا،جس کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پنجاب کی تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز تک بڑھانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں ہر ضلع میں خدمت مرکز قائم کیا جائے گا،رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کے معاملات کے لیے باقاعدہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔صارفین مذکورہ سہولیات کے لیے ایک ہی جگہ سے استفادہ حاصل کرسکتےہیں، مقررہ وقت میں ان کی درخواستوں پر عمل کیا جائے گا۔