ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اللہ نے چاہا تو حالات اب تیزی سے بدلیں گے،بس آپ ان پر نظر رکھیں، غلطی کی کوئی بھی گنجائش نہیں ہے، اگر کی تو نتائج کے لئے خود کو تیار بھی کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج ایک اچھا دن ہے، آپ کو اِن شاءاللہ اچھی خبریں ملیں گی اور خاص طور پر ایک رُکا ہوا کام ہو جائے گا اور کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ جانے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کسی بھی شخص سے امیدیں مت لگائیں، یہ غلط ہے،بس اچھے دِل سے دُعا کریں اور ہاتھوں ہاتھ اس کا رزلٹ لے لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کسی بھی طرف سے کوئی خاص کامیابی نہیں مل رہی، اس لئے جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور خاموشی سے وقت گزارنے کی کوشش کریں،بالآخر سب ٹھیک ہو گا، اِن شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ ایک اچھے انسان ہیں، مگر توکل میں کمی آ جاتی ہے، کسی وقت جو بنے بنائے کام کو خراب کر کے رکھ دیتی ہے،ان دِنوں بس توبہ کریں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

خود کو ٹھیک کر لیں اِن شاءاللہ سب کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا، آج کا دن اچھا ہے، آپ کو کسی غیر متوقع ذریعے سے کچھ رقم اور فائدہ حاصل ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن ایک خاص کام میں کامیابی دلائے گا، دوستوں کی جانب مت دیکھیں بس اللہ پاک سے ہر معاملے میں مدد مانگیں، راستے کھلتے جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج آپ کو ایک رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے اور کسی بات کا خوف بھی تنگ کر سکتا ہے، اس لئے حسب ِ توفیق صدقہ دیںیا حی یا قیوم کا ورد بھی کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ چند دن ٹھیک چلتے رہتے ہیں پھر ویسے ہی ہو جاتے ہیں، لاپرواہ اور بے نیاز۔جس کو کسی بات کی فکر نہیں ہوتی اپنے اوپر ظلم نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں، حالات بالکل بھی اس بات کی اجازت نہیں دے رہے۔ان دِنوں بس روزگار کے حوالے سے ہی قدم اٹھانا بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو فیصلہ کرنا ہے بڑے سوچ سمجھ کر کرنا ہے،اس میں جلد بازی کی گنجائش نہیں ہے، ان دِنوں کچھ آفر بھی چل کر آپ کے پاس آنے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

استخارے کی مدد سے چلیں گے تو نقصان کے امکانات کم ہیں،آج کا دن آپ کو کسی بڑی مشکل سے نکالنے میں بحکم اللہ مدد گار ثابت ہو گا، اِن شاءاللہ۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -