کورونا کے باعث یو اے ای سے کتنے ہزار پاکستانی وطن واپس آئے اور حکومت نے کتنے بے سہارا ہم وطنوں کو واپسی کے مفت ٹکٹ فراہم کئے؟ذلفی بخاری نے بتا دیا

کورونا کے باعث یو اے ای سے کتنے ہزار پاکستانی وطن واپس آئے اور حکومت نے کتنے ...
کورونا کے باعث یو اے ای سے کتنے ہزار پاکستانی وطن واپس آئے اور حکومت نے کتنے بے سہارا ہم وطنوں کو واپسی کے مفت ٹکٹ فراہم کئے؟ذلفی بخاری نے بتا دیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ کورونا کےباعث متحدہ عرب امارات سے75000پاکستانی وطن واپس آچکےہیں،یواےای میں بےسہاراپاکستانیوں کی بروقت مدد کرنےپرپاکستانی کمیونٹی کاشکرگزارہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ذلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کی وجہ سےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حکومت پاکستان کی جانب سے یواےای میں پھنسےافرادکی واپسی کیلئےپی آئی اے کی 154خصوصی پروازیں چلائیں جبکہ حکومت نے1276 بےسہارا افراد کومفت ٹکٹس فراہم کیےاور یواے ای میں 19000 سے زائد پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کےباعث متحدہ عرب امارات سے 75000 پاکستانی وطن واپس آچکےہیں،یواےای میں بےسہاراپاکستانیوں کی بروقت مدد کرنےپرپاکستانی کمیونٹی کاشکرگزارہوں۔

مزید :

قومی -