”شکریہ قائداعظمؒ“

”شکریہ قائداعظمؒ“

  

قائداعظمؒ کے نام خط

اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ آپ جنت الفردوس میں مزے سے ہوں گے مگر شائد تھوڑا تھوڑا پریشان بھی ہوں گے کہ ہم نے آپ کے لاڈلے پاکستان کی کیا حالت کر دی۔ ہم آپ سے بہت معذرت خواہ ہیں کہ ہم اس ملک کا وہ حق ادا نہ کر سکے جو ہر پاکستانی کا فرض تھا۔ مگر اس کے باوجود ہمیں اپنا وطن بہت پیارا ہے۔ ہم میں لاکھ برائیاں ہیں مگر اپنے پیارے پاکستان کی خاطر ہم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اے قائداعظمؒ ہم آپ کا شکریہ کس منہ سے ادا کریں کہ اگر آج آپ نے ہمیں علیحدہ وطن کا تحفہ نہ دیا ہوتا تو ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک ہو رہا ہوتا جو میانمار، کشمیر، فلسطین اور انڈیا کے مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ نہ کوئی اپنے گھر میں محفوظ نہ ہی باہر۔ اے قائداعظمؒ آپ کا شکریہ آپ کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ آج تو ان لوگوں کی زبانیں بھی بند ہو چکی ہیں جو کہتے تھے کہ علیحدہ وطن ایک دیوانے کا خواب ہے جو کہتے تھے کہ کیا فائدہ ہو گا برصغیر کے ٹکڑے کرکے، مگر آپ کی دور اندیشی نے یہ واضح کر دیا کہ آپ کل بھی ٹھیک تھے آج بھی ٹھیک ہیں اور ہمیشہ ٹھیک رہیں گے۔

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران

اے قائداعظمؒ تیر ااحسان ہے ایسا

اے میرے پیارے قائد تمام پاکستانیوں کی جانب سے آپ کا شکریہ، شکریہ، شکریہ

آپ کے اپنے

اہل پاکستان

مزید :

ایڈیشن 1 -