حکمت کے موتی

حکمت کے موتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علم
٭عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔
٭جو شخص علم حاصل کرنے کا خواہ ہو پہلے یہ طے کرے کہ تحصیل علم سے اسکا مقصد کیا ہے؟
٭کتابوں کو زمین پر مت گرنے دو کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہے۔
٭علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل لگتے ہیں۔
باپ کا رتبہ
٭باپ کا احترام کرو،تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔
٭باپ کی عزت کرو،تاکہ اس سے فیضیاب ہو سکو۔
٭باپ کا حکم مانو،تاکہ خوشحال ہوسکو۔
٭باپ کی سختی برداشت کرو،تاکہ باکمال ہو سکو۔
٭باپ کی باتیں غور سے سنو،تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑے۔
٭باپ کے سامنے اونچا مت بولنا،ورنہ اللہ تم کو نیچا کردے گا۔
٭باپ کے سامنے نظر جھکا کر رکھو،تاکہ اللہ تمہیں دنیا میں بلند کرسکے۔
٭باپ ایک کتاب ہے جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں۔
٭باپ ایک مقدس محافظ ہے جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -