مانگامنڈی، تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

مانگامنڈی، تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مانگامنڈی شامکی بھٹیاں ملتان روڈ پر افسوسناک ٹریفک ہوا جس میں بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ہوئی ہے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے جاں بحق ہونیوالے کی شناخت 35 سالہ صابر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دودھ فروش کا کام کرتا ہے اور میاں چنوں کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور ذرائع کے مطابق متوفی سندرکے قریب اسلام نگر کرایہ کے مکان میں مقیم تھااطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی ہے پولیس نے نعش کو اپنے قبضہ لے کر کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلد نامعلوم گاڑی کو بھی تلاش کر لیا جائے گا
لاہور (کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل۔کو ٹکر کے نتیجے میں 35سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی پہچان میاں چنوں کے 35 سالہ صابر حسین کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر تھانہ مانگامنڈی پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -