آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاولنگر پولیس کی کارروائی

آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاولنگر پولیس کی کارروائی

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں بہاولنگر پولیس کی بڑی کارروائی،منچن آباد میں بیوٹیشن کے اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار، آلات قتل برآمد ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کے مطابق رواں ماہ مسماۃ (ج) کے اندھے قتل کا مقدمہ تھانہ منچن آباد میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہو اڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے مقدمہ کو جلد از جلد ٹریس کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں اس مقصد کیلئے ڈی ایس پی منچن آباد علی رضا کاظمی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس ٹیم نے اصل ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ملزم کی نشاندہی پر آلات قتل رسی و چھری اور مقتولہ کا نہر میں پھینکا ہوا موبائل فون بھی ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرلیاہے۔مقتولہ کے ہاتھ سے ملزم کے سر کے بال بھی ملے تھے جن کو تجزیہ کے لیے بھجوایا جاچکاہے دوران تفتیش یہ سامنے آیا کہ ملزم نے شادی سے انکار پر مسماۃ (ج) کو سفاک طریقے سے قتل کیا تھا۔ اہل خانہ نے قاتل کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیاڈی پی او نے پولیس ٹیم کو سرا ہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -