ڈولفن سکوارڈ کی اسلحہ و ڈاکوو ں کیخلاف بھرپور مہم جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 01 ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی فرارہو گیا دوران تلاشی مشکوک گاڑی سے 02 رائفل،پَش پَش، کٹر، جعلی نمبر پلیٹ، درجنوں گولیاں،کارتوس و میگزینز برآمدکر کے ہنجروال پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم لیاقت پاکپتن کا رہائشی ہے دوسری کارروائی میں ڈولفن پولیس نے غازی آباد سے واردات کرنیوالے 2 ڈاکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چھینے ہوئے 6 موبائلز و اسلحہ برآمد کر کے ملزمان قیصر و آصف کو تھانہ غازی آباد کے حوالے کر دیا ڈاکوؤں نے تاجپورہ میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی جسے ڈولفن ٹیم 76 نے پیپسی روڈ پر راونڈ اپ کر لیا ایس پی ڈولفن راشد کا کہنا ہے کہ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ سٹریٹ کریمینلز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے ہیں۔
شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کی ذمہ داری ڈولفن کا عزم ہے