شوہر کو قتل کرنے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

شوہر کو قتل کرنے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمہ پروین بی بی کے ملزم سیموئیل مسیح کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے دونوں نے مل کر انور مسیح کو قتل کر کے زیر تعمیر مکان میں دفن کر دیا تھاملزمان نے دوران تفتیش انور مسیح کے قتل کا انکشاف کیا۔ جس کے بعد پولیس نے زیر تعمیر مکان سے متوفی انور کی لاش اور آلہ قتل بھی برآمد کر کے مقتول انور کے بیٹے اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -