منشیات فروشی، چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان گرفتار

  منشیات فروشی، چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورسی آئی اے پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلرز سمیت چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 18لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور اعلیٰ کوالٹی کی 7کلو چرس برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں سی آئی اے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی پیشہ ور منشیات فروش گینگ کے2ملزمان محبوب اور شاہدکو گرفتار کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی7کلوچرس برآمدکر لی ہے۔ملزمان پشاور سے منشیات سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے اسی طرح ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث لیڈیز گینگ کے 6ملزمان جن میں گینگ کی سرغنہ نازیہ، شبانہ، لاڈی بی بی عرف شازیہ، پٹھانی بی بی اور ان کے مرد ساتھیوں وحید اور شاہد علی شامل ہیں کو گرفتار کر کے ان سے18لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونزاور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہیں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -