اہلکاروں کے بچوں کی سکالرشپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی گئی

  اہلکاروں کے بچوں کی سکالرشپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے پولیس افسران وملازمین کو نوید سناتے ہوئے اہلکاروں کے بچوں کی سکالرشپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران وملازمین کو اچھی خبر سناتے ہوئے اہم اعلان کیا کہ اہلکاروں کے بچوں کی سکالر شپ درخواستوں کی تاریخ بڑھادی۔جس سے درخواستیں جمع کرانے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی کیونکہ قبل ازیں درخواستوں کی تاریخ 30جون تھی اس پر آئی جی پنجاب نے توسیع کرتے 30ستمبر کر دی اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ سفارشات منظوری کے لئے تاریخ31اکتوبر تک کر دی گئی،کورونا وباء کے پیش نظرتاریخوں بڑھائی گئی ہیں ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب شارق کمال نے مراسلہ جاری کر دیا۔
ملازمین سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواست 30 اپریل تک جمع کراسکتے تھے۔
پولیس آفسران اور اہلکار 30 اپریل تک مجوزہ درخواست فارم فل کرکے بھجوا سکتے تھے، پنجاب پولیس میں حاضر سروس، میڈیکل ان فٹ، شہدا کے لواحقین بھی شکالرشپ کے اہل ہیں۔پولیس ملازمین کے میٹرک یا اس سے آگے کی کلاس میں زیر تعلیم بچے سکالرشپ کیلئے اہل ہے. ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی کہ متعلقہ تھانے اپنے علاقے میں مقیم پولیس بیوہ اور شہدا تک سکالرشپ کی اطلاع پہنچائے جبکہ سکالرشپ کی تشہیر کیلئے اردو میں تفصیلات لکھ کر تھانوں میں آویزاں کریں.سکالرشپ کا اعلان سال 2019 تا 2020کیلئے کیا گیا ہے.

مزید :

علاقائی -