سی ٹی او لاہور نے 31 سیکٹر انچارجز کے تبادلے کردئیے

  سی ٹی او لاہور نے 31 سیکٹر انچارجز کے تبادلے کردئیے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے 31 سیکٹر انچارجز کے تبادلے کردئیے اور عرصہ دراز سے ایک ہی سیکٹر میں تعینات 08 سیکٹر انچارجز کو کلوز ہیڈ کوارٹرکر دیا گیا تفصیلات کے مطابق انچارج مزنگ ثناء اللہ، انچارج اچھرہ شفیع، انچارج وحدت روڈ اور انچارج اولڈ ائیرپورٹ سمیت 08 سیکٹر انچارج کو کلوز ہیڈ کوارٹر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے جبکہ پروموٹ ہونے والے متعدد سینئر وارڈنز کو سیکٹر انچارجز تعینات کر دیا گیااسی طرح انچارج عثمان مظہر کو مصریشاہ، ساجد کو اولڈ ائیرپورٹ اور افضل کو ڈیفنس تعینات کر دیا گیا نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو بعداز انٹرویو میرٹ پر سیکٹر انچارج تعینات کر دیا گیا ایس پی سٹی حماد رضا قریشی نے نئے تعینات ہونے والے انچارجز کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے تعینات ہونے والے سیکٹر انچارجز کو فوری رپورٹ کریں۔

مزید :

علاقائی -