پنجاب ایمرجنسی سروس کا 24گھنٹوں کے دوران 861 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ

پنجاب ایمرجنسی سروس کا 24گھنٹوں کے دوران 861 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 861روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 554افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 401معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 417ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 34مسافر 413 اور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 171ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 182متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان68حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد67حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل965متاثرین میں 820مرد اور145خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور544افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ255زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 755موٹر سائیکلز،111آٹو رکشے،95موٹر کاریں،11وین06مسافربسیں،33ٹرک اور115دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -