ایس ایس پی ایڈمن کا ٹریٹی سب انسپکٹرز کے ساتھ بریفنگ سیشن

ایس ایس پی ایڈمن کا ٹریٹی سب انسپکٹرز کے ساتھ بریفنگ سیشن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ٹریٹی سب انسپکٹرز کے ساتھ بریفنگ سیشن کیا بریفنگ سیشن میں A کورس مکمل کرنے والے 111 ٹی ایس آیز اور 11 خواتین ٹی ایس آئیز نے شمولیت کی ایس ایس پی ایڈمن نے افسران کو "B" کورس، پولیس لائنز اسٹیبلشمنٹ کی ورکنگ پر بریفنگ بھی دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زیر تربیت تمام پولیس افسران کے لیے محکمانہ کورسز پروفیشنل ورکنگ کیلئے ضروری ہے فرض کی ادائیگی میں کوئی مجبوری، پریشر یا ذاتی مفاد آڑے نہیں آنا چاہیے تمام پولیس افسران پیشہ ورانہ انداز میں تربیتی مراحل مکمل کریں تاکہ فیلڈ میں عوامی توقعات پر پورا اترا جائے لیاقت علی ملک نے کہا کہ بہترین پولیس آفیسر وہ ہے جو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے اور اپنے کام میں مہارت اور عبور حاصل کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پر مکمل یقین ہونا چاہیے، قسمت میں لکھے سے کم یا زیادہ نہیں مل سکتا، ہمارا مقصد جرائم کی روک اور شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی ہے۔

مزید :

علاقائی -