پھول نگر،ڈکیتی کی نیت سے چھپے 2 ملزم گرفتار، 2 فرار
پھول نگر(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو مسلح افرادگرفتار، دو فرار۔پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملی کہ نتھے خالصہ کے قریب روڈ سے ملحقہ جگہ پر چارمشکوک مسلح افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے وہاں گھیرا ڈال لیا۔چاروں افراد نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر مختلف اطراف میں دوڑ لگا دی تاہم دو افراد کو پولیس نے دھر لیا جبکہ دو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فصلوں کے راستے فرار ہوگئے۔پکڑے گئے افراد کی شناخت یعقوب عرف عدیل کمہار ساکن کھنڈا موڑ اور شہباز ترکھان ساکن موڑ کھنڈا کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ہونے والوں میں آصف عرف وقاص کھنڈا موڑ،اکرم عرف متا ساکن لمبے جاگیر شامل ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔