گوجرانوالہ: ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل

گوجرانوالہ: ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بھرپور وار جاری۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کھیالی شاہ پور میں چیکنگ کے دوران نمکو میں دال مٹری ملانے اور ناقص انتظامات پر حافظ نمکو کو سیل کردیا۔اسی طرح پنڈی بھٹیاں میں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،لائسنس کی تجدید نہ کروانے پر مبشر کولڈ کارنر اور ابرار کولڈ کارنر کو سربمہر کیا گیا۔سیالکوٹ کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے حسنین ملک شاپ اینڈ سویٹس کو ملاوٹی دودھ کی فروخت جبکہ منڈی بہاوالدین میں مظہر ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں سکینڈ ملک ملانے پر کارروائی کی گئی۔مزید برآں قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر کرنے پرسیالکوٹ میں عمیر جنرل سٹورجبکہ گجرات میں بابا رضوان ہوٹل کو سابقہ جرمانے کی عدم ادائیگی پرسربمہر کیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کاکہناتھا کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کیا جارہا ہے۔صوبہ بھر میں صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -