صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منیب کے گھر سے5 لاکھ45 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ڈہفنس میں ڈاکوؤں نے زبیر کے گھر سے 7لاکھ10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ماڈل ٹاون میں ڈاکوؤں نے حشمت کے گھر گھس کر 4لاکھ 600ہزار کی نقدی لوٹ لیے مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر سے 3لاکھ15 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا نولکھا میں ڈاکوؤں نے عبداللہ سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ندیم سے50 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے پرویز سے25ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ کوٹ لکھپت اور ہیر سے گاڑیاں اور شادمان۔مسلم ٹاون اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -