درخت لگانے کی مہم، ایٹین کاڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ معاہدہ

درخت لگانے کی مہم، ایٹین کاڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ معاہدہ

  

اسلام آباد(پ ر)جڑواں شہروں کے سب سے معروف اور پرتعیش رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ایٹین نے درخت لگانے کی مہم کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد دارالحکومت کے شہری علاقوں میں سبز مقامات کو بلند اور خطے کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اسلام آباد میں واقع ایٹین کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں سی ای او ایٹین طارق حامدی، سی ای او / ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان حماد نقی خان کی طرف سے سینئر ڈائریکٹر پروگرامنگ رب نوازنے مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے۔درخت لگانے کی مہم کا پہلا مرحلہ 30 جولائی 2020 سے شروع ہوگا جو کہ 14 اگست 2020 کو ایک تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تاہم اس شراکت داری میں 2023 تک توسیع کی جائے گی۔ ایٹین مزید شجرکاری مہم کے لئے فنڈز فراہم کرے گی جس سے ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان کے اشتراک سے شہر بھر میں ہزاروں درختوں کی تزین و آرائش کی جاسکے گی۔ یہ تین سالہ شراکت داری اسلام آباد کے ماحولیاتی نظام میں مزید بہتری لائے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری میں،آلودگی میں کمی، پانی اور ہوا کے معیارمیں اہم کردار ادا کرنا، اور مائیکر و آب و ہوا میں بہتری لانا شامل ہے۔سی ای او ایٹین طارق حامدی نے اس اقدام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ”یہ ایٹین کی جانب سے ماحول دوست اقدامات میں مشغول ہونے کی ایک کوشش ہے جو قدرتی آب وہوا کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو گی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ”معاشرتی طور پر ذمہ دار سرمایہ کاروں کی حیثیت سے، ہم خوبصورت دارالحکومت کے ماحول کو تحفظ فراہم کرنے اور اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار سمجھتے ہیں۔

۔ور ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان کے ساتھ اس طویل مدتی شراکت کے ساتھ ہم فطر تی حسن کو مزید چار چاند لگانا چاہتے ہیں“۔

اس مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے کہا کہ”درخت شہری علاقوں کے لئے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وہ آب و ہوا کو مستحکم کرتے ہیں، آبی سائیکل کو باقاعدہ بناتے ہیں اور متعدد پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کو پناہ دیتے ہیں“۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ”متعدد عوامل کی وجہ سے پاکستان اپنے جنگل کا احاطہ کھو رہا ہے، اس لئے مزید درخت لگانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے“۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ مہم اس بات کو تسلیم کرنے کے بارے میں بھی ہے کہ درخت لگانے جیسے چھوٹے چھوٹے اقدامات پاکستان کے ماحول پر حقیقی اور مثبت اثر ڈال سکتے ہیں“۔

ایٹین مصر میں مقیم اورا ڈویلپرز، پاکستان کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز (کے بی ڈی) کا ایک خصوصی مشترکہ رئیل اسٹیٹ منصوبہ ہے۔ جونیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 10 منٹ پر واقع ہے۔

مزید :

کامرس -