ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کوکم شرح سود پر قرض دیا جائے، فیصل آباد چیمبر

ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کوکم شرح سود پر قرض دیا جائے، فیصل آباد چیمبر

  

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی اجناس پیداکرکے غذائی خود کفالت کے اہداف کے حصول سمیت اضافی غذائی اجناس بیرون ممالک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے۔ چیمبر آف کامرس کے صدررانا محمد سکندر اعظم خان نے کہاکہ بینکوں کو کاٹیج انڈسٹری اور دیہی صنعت کے فروغ کیلئے بھی قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ غربت کے خاتمہ سمیت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ایگرو بیسڈ مائیکروانڈسٹری اور سمال انڈسٹری کے علاوہ زرعی ڈھانچہ کی بہتری کیلئے بینکوں اور مائیکروفنانس کے اداروں کو کم سے کم شرح سود پر قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں اور زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ملکی برآمدات میں ترقی بھی ممکن بنائی جاسکے۔

مزید :

کامرس -