ویزا فراڈ کا الزام، امریکہ نے تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا

  ویزا فراڈ کا الزام، امریکہ نے تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ویزا فراڈ کے الزام میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے ایف بی آئی اے نے ویزا فراڈ میں تین چینی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ چار چینی شہریوں کے فرار ہوکر سان فرانسسکو میں قائم چینی سفارتخانے میں چھپنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے والے افراد چینی فوج کے اہلکار رہے ہیں جو خود کو ریسرچر ظاہر کررہے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اے نے چینی فوج سے مشتبہ طور پر تعلق چھپانے کے شبے میں امریکا کے 25 شہروں میں موجود امریکی ویزا ہولڈرز چینی شہریوں کے انٹرویو کیے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی نے 25 شہروں میں جن مشتبہ افراد کے انٹرویو کیے ان پر چینی فوج سے تعلق کو ظاہر نہ کرنے کا شبہ تھا جبکہ چینی افواج کے اہلکاروں نے اپنی اصل شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے چینی شہریوں کی گرفتاری پر چین نے فوری طور پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔

ویزا فراڈ

مزید :

صفحہ اول -