آیا صوفیہ کا یادگاری سکہ جاری، آن لائن خریدنے کی بھی سہولت میسر

  آیا صوفیہ کا یادگاری سکہ جاری، آن لائن خریدنے کی بھی سہولت میسر

  

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی حکومت نے مسجد آیا صوفیہ کیلئے ایک خصوصی یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔وزارت خزانہ کے کرنسی ساز محکمے نے ایک لیرے کا سکہ جاری کیا ہے جس کے پچھلی جانب آیا صوفیہ کی تصویر ہے۔ یہ سکہ چاندی اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے جسے آن لائن خریدنے کی سہولت بھی موجود ہے۔یاد رہے قبل ازیں جب ترکی کے شہر استنبول کی معروف جامع مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی تو روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے،ترک صدر رجب طیب اردوان، وزرا، اعلیٰ شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ سمیت لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔

آیا صوفہ سکہ

مزید :

صفحہ اول -